وزیر اعلی پنجاب کا لاہور باغبانپورہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور باغبانپورہ حادثہ میں 5 افراد کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شکارپور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے سوئے مزدوروں کو روند دیا، 7 جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر افسوسناک حادثے نے کئی گھروں کا سکون چھین لیا۔
تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں کو روند ڈالا۔ دل خراش واقعے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے دیگر شہروں کے اسپتالوں میں ریفر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد محنت کش تھے جو دن بھر کام کے بعد سڑک کنارے آرام کر رہے تھے۔ اسی دوران سبزی سے لدا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر مزدوروں پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور شہری بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے کا امکان ظاہر کرتا ہے، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔