پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری ہے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانے سے ہوگا،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ سےمتعلق سوالات وجوابات اجلاس کاحصہ ہونگے۔اجلاس میں بلدیاتی اداروں بارےمختلف آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ملتان،فیصل آبادٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزکی آڈٹ رپورٹ2016-17ایوان میں پیش کی جائیگی۔
آئرش فٹبالر میگن کیمبل کا شاندار کارنامہ، دنیا کی طویل ترین تھرو کا عالمی ریکارڈ قائم
مظفرگڑھ ،بہاولنگر،بہاولپورٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزکی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی۔لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کی آڈٹ رپورٹ 2022-23 (جلدٹو) ایوان میں پیش ہوگی۔اجلاس میں پاک بھارت جنگ پر عمومی بحث جاری رہے گی۔
اجلاس میں سرکاری کارروائی اور عوامی مفاد کے امور پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں پیش
پڑھیں:
وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کیا اور پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کیلئے قرارداد پر مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ قرارداد جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اہم سنگ میل ہے، اس قرارداد کے منظور ہونے پر پوری قوم پنجاب اسمبلی کی مشکور ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس قرارداد سے جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانیوں تک پہنچ پائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔
آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے ،سردارتنویر الیاس
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے آئینی ترمیم کرتے ہوئے آئین میں نیا باب شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے۔
اس قرارداد کے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ آئین میں 27 ویں ترمیم کے لیے اگر آل پارٹیز کانفرنس کرانی پڑتی ہے تو فوری کرانی چاہئے تاکہ ریاست اور شہری کے درمیان معاہدے کو مضبوط کیا جا سکے۔