بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار)کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارت کا فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور آدم پور اور ادھم پور سمیت متعدد ائیر فیلڈز کو تباہ کیا۔بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک کے معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔بھارت کیخلاف کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے ایک نیا ترانہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے افواج پاکستان کی کامیابی کو سراہا، اس کے علاوہ گلوکار نے قوم کے جذبے کی بھی تعریف کی۔گلوکار کا یہ ترانہ کافی وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ترانے کو پسند کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قومی اسمبلی: بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد:

بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔

قرارداد میں شہداء کی قربانیوں کو قومی اتحاد و فخر کی علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو مشکل وقت میں سہارا دینے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔

قرارداد میں خطے میں امن کے لیے پُرامن مذاکرات پر زور دیا گیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا گیا، قومی اسمبلی نے آئینی کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف تمام قانونی و سفارتی اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
  • پاکستان نے بھارت کیساتھ معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری
  • شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں، ابرار الحق کا افواج پاکستان کی نام نیا نغمہ ریلیز
  • پاک بحریہ کا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کو قوم کی فتح قرار
  • پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری
  • پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن ‘‘ جاری
  • بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح، ابرار الحق نے گانا ریلیز کردیا
  • قومی اسمبلی: بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور