WE News:
2025-07-03@16:09:53 GMT

سعود شکیل پہلے پاکستانی بلے باز جو ٹائم آؤٹ قرار پائے

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

سعود شکیل پہلے پاکستانی بلے باز جو ٹائم آؤٹ قرار پائے

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ دیدیا گیا۔ اس طرح آؤٹ ہونے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

راولپنڈی میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے دن پی ٹی وی کی اننگ کے دوران اسٹار قومی بلے باز سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ پہلے پاکستانی بلے باز  ہیں جو اس انداز میں آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ میچ میں پی ٹی وی کی تیسری وکٹ 49 رنز کے اسکور پر گری۔ سعود شکیل کو مڈل آرڈر میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت کے اندر کریز پر نہ پہنچے، نتیجتاً امپائر نے انہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا۔

پاکستان میں فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مبینہ طور پر میچ کے دوران جھپکی لے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ بروقت کریز پر نہ پہنچ سکے۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگ میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ میں یہ ساری ڈرامائی صورتحال محمد شہزاد کے اوور میں ہوئی۔ محمد شہزاد نے اپنے اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر کپتان عمر امین کو 6 جبکہ فواد عالم کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سعود شکیل کو بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت پر نہ آ سکے۔ یوں ٹائم آؤٹ قرار پائے۔

سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد عرفان نیازی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ اگلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یوں ہیٹ ٹرک ہوگئی۔

اس صورت حال کا دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گریں۔ محمد شہزاد نے اس اننگ میں 29 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ٹائم آؤٹ کا اصول کیا ہے؟

آئی سی سی کے قانون کے مطابق بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے بیٹسمین کے لیے 3 منٹ کے اندر کریز پر پہنچنا لازم ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں اسی انداز میں آؤٹ ہونے کا ایک واقعہ ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھی پیش آیا جب سری لنکا کے اینجلو میتھیوز بنگلہ دیش کے خلاف ٹائم آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹائم آؤٹ سعود شکیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹائم ا ؤٹ سعود شکیل ٹائم ا و ٹ قرار سعود شکیل کو کے لیے

پڑھیں:

یو ایس اے کرکٹ، بے ضابطگیوں کے سبب معطلی کا امکان

کراچی:

آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔

نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 ماہ میں معمولی بہتری آئی جس سے آئی سی سی مطمئن نہیں، امریکی کرکٹ بورڈ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھارت کیخلاف جنگ کے بعد ایئر فورس کے جوانوں کی دلچسپ شکایت بتا دی 
  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سرفہرست 10 بلے بازوں میں پاکستانی بیٹسمن جگہ بنانے میں ناکام
  • پاکستانی گلوکار کا انوکھا انداز، دیوارِ چین اور شاہی قلعہ میں فلمایا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
  • ظہران ممدانی کو ووٹ دینے والے پاگل ہیں، ٹرمپ کی نیویارک کے پہلے متوقع مسلمان میئر پر تنقید
  • وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی تعریف
  • حکومت کو ’ٹف ‘ ٹائم دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی کا پلان سامنے آگیا
  • شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر بوم بوم آفریدی کے ایکشن کا انتظار
  • یو ایس اے کرکٹ، بے ضابطگیوں کے سبب معطلی کا امکان
  • شاداب خان 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے آؤٹ
  • گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے بلاول اور مریم نواز سے استعفیٰٰ مانگیں، بیرسٹر سیف