پاکستان کی طرف ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سینچری کرنے والے حسن نواز کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
Hasan Nawaz slams the fastest-ever Men’s T20I century by a Pakistan batter, off 44 balls ⚡#NZvPAK ????: https://t.
— ICC (@ICC) March 21, 2025
حسن نواز 21 اگست 2002 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر لیہ سے ہے۔ اگست 2022 میں انہیں 23-2022 کے نیشنل ٹی20 کپ کے لیے سوئی ناردرن کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں میرپور رائلز کے لیے کھیلتے ہوئے دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں پرفارمنس دکھائی تھی۔
مزید پڑھیں: 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے حاصل کرلیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
پی ایس ایل سیزن 8 میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی، انہین 3 میچ کھلائے گئے جن میں انہوں نے 9.33 کی اوسط سے 28 رنز بنائے تھے۔ تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی حالیہ کارکردگی کی بدولت انہیں پی ایس ایل سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے منتخب کیا ہے۔
One of the greatest chases you will ever see! ????
Hasan Nawaz’s magnificent ton sets up a remarkable win in the third T20I ????#NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/tJAimMs24U
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2025
رواں برس مارچ 2025 میں انہیں نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ 16 مارچ 2025 کو انہوں نے ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹی20 آئی کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم پہلے دونوں میچوں میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم 21 مارچ 2025 کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 105 رنز 45 گیندوں پر اسکور کیے۔
کپتان نے حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ میں میچ وننگ پلیئر ہوںتیسرے ٹی20 میں مردِ میدان کا اعزاز پانے والے بلے باز حسن نواز نے انعام حاصل کرنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ پہلے 2 میچز میں جس طریقے سے میں آؤٹ ہوا، وہ مجھے بہت مایوس کر گیا تھا، لیکن کپتان اور شاداب نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے بتایا کہ میں ایک میچ وننگ پلیئر ہوں، اور اس نے مجھے بہت مدد دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ٹی20 میچ میں افطار کا وقفہ، ویڈیو وائرل
حسن نواز نے کہا کہ میرے ذہن میں صرف یہ تھا کہ سب سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک سنگل بناؤں، اور اس کے بعد مجھے سکون محسوس ہوا اور دباؤ کم ہو گیا۔ مجھے اتنی زیادہ حمایت ملی اور میں اپنے کپتان کا بہت شکر گزار ہوں۔
لیہ کا نام روشن کردیا، والدین خوشی سے نہاللیہ سے تعلق رکھنے والے حسن نواز کے والدین خوشی سے نہال ہیں۔ ان کا کہنا ہے ہمارے بیٹے نے 45 گیندوں پر 105 رنز بنا کر پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں شکست دے کر ضلع لیہ کا نام روشن کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلے باز حسن نواز پاکستان ٹی20 حسن نواز نیوزی لینڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلے باز حسن نواز پاکستان ٹی20 حسن نواز نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ کے حسن نواز انہوں نے کرکٹ میں کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 95.049 ملین روپے مالیت کی یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود، ماہرین اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جا رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ گاڑی پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنہیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔سی پیک سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث بروقت بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نجی مارکیٹ سے بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کو تین ٹویوٹا ڈیلرز کی جانب سے قیمتیں موصول ہوئیں، جن میں ٹویوٹا سینٹرل موٹرز نے 95.049 ملین روپے، ٹویوٹا پورٹ قاسم نے 95.25 ملین روپے اور ٹویوٹا سوسائٹی نے 95.45 ملین روپے کی پیشکش کی، حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔دستاویزات کے مطابق سی پیک سیکرٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے، جس کے بعد وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہو سکا۔وزارت نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں سے رقم مختص کی، جن میں سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے، وفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں، ان فنڈز میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔