قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پی سی بی نے جمعہ سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی۔
کسی بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اب 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ادا کی جائے گی جبکہ رزیرو کھلاڑی 5 ہزار روپے پانے کا حقدار ہوگا۔
دریں اثنا رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ مالی اخراجات میں کمی کرنے کے لیے میچ فیس کم کرنےکا تاثر درست نہیں ہے، اس کے برعکس ڈومیسٹک سیزن میں ایونٹس زیادہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو مالی آمدنی میں اضافہ کے زیادہ بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
میچ فیس میں کمی کھلاڑیوں خاص طور پر محکمہ جاتی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کی مجموعی آمدنی کو کم نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچ فیس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔