افغانستان کیخلاف ایک اوور میں 5 چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔
https://x.
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی میں شیڈول میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان کو سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ جیتا لازمی ہے۔