ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان سنسنی خیز آخری اوور میں کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔
پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے لیے دو گیندوں پر ایک رن درکار تھا مگر اب اس کی چار وکٹیں باقی بچی تھیں۔
بالآخر اوور کی پانچویں گیند پر نئے آنے والے بلے باز نسیم احمد رن لینے میں کامیاب ہوگئے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروا دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ کا اہم مرحلہ، ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ
ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
سری لنکا کے اہم آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے میچ میں شرکت کے لیے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ ہوگئے ہیں۔
وہ آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
https://x.com/nibraz88cricket/status/1969266233431507011
یاد رہے کہ 18 ستمبر کو افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔
ویلالاگے کے والد کی آخری رسومات 21 ستمبر کو کولمبو میں ادا کی جائیں گی۔