کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے والے شخص کو ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کیساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں اتوار کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر شخص کی موت موقع واردات پر نہیں ہوئی بلکہ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کیس میں تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اسے مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے اور 12 افراد کو گرفتار کرنے کے لئے مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو تقریباً 3 بجے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ اس میں دس ٹیمیں اور 100 سے زائد کھلاڑی شامل تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ متاثرہ اور سچن نامی شخص کے درمیان ہاتھا پائی سے تشدد شروع ہوا جو جلد ہی ہجوم کے حملے میں بدل گیا۔
اس دوران کچھ راہگیروں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن بھیڑ کے ایک حصے نے اس شخص کو لاٹھیوں سے مارنا اور لاتیں اور گھونسے مارنا جاری رکھا۔ شام 5.
وینلاک ڈسٹرکٹ اسپتال میں کئے گئے پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس شخص کی موت اندرونی خون بہنے سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کے اعضاء، کمر اور کولہوں وغیرہ پر چوٹیں تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس ایک 33 سالہ مقامی رہائشی دیپک کمار کی شکایت کے بعد درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 19 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائیل ڈیٹا کے تجزیے سے مزید مشتبہ افراد کی شناخت ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد نے کہا کہ ہے اور گیا ہے کے بعد
پڑھیں:
پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس اور ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک بین الاضلاعی گروہ کے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی
پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ نے چند روز قبل ایک ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ کر فرار اختیار کیا تھا۔ علی الصبح چمکنی پولیس نے میرا کچھوڑی مہر گل کلے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چند منٹوں میں گروہ کے تمام ارکان کو ہلاک کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ڈاکو فقیر آباد، چمکنی، پہاڑی پورہ اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ خیبرپختونخوا میں سال 2003 سے جرائم میں ملوث تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان باشندے افغان شہری پشاور پولیس وردی ڈکیتی