انگلینڈ کی کپتانی چھوڑنے والے جوز بٹلر کے کیریئر پر ایک نظر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا کیوں کہ انہوں نے افغانستان سے شکست کے سبب مقابلے سے باہر ہوجانے پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمیپیئنز ٹرافی: افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کے کپتان مستعفی
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔
جوز بٹلر نے جمعے کو انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔
یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور 8 رنز کے فرق سے میچ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ بھی اس کے ہاتھ سے جاتا رہا تھا۔
بٹلر نے مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی کپتانی کی جس میں 18 جیتے اور 25 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکلا تھا۔
ٹی 20 میچوں میں بٹلر کا بطور کپتان بہتر ریکارڈ ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 51 میچوں میں سے 26 میں فتح حاصلی کی، 22 میں شکست کھائی جبکہ 3 بے نتیجہ رہے۔
مزید پڑھیے: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا
34 سالہ بٹلر نے 57 ٹیسٹ میچز کھیلے اور کل 2 ہزار 907 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 سینچریاں اور 18 نصف سینچریاں بنائیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 157 رنز ہے۔
انہوں نے کل 186 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں ان کا مجموعی اسکور 5 ہزار 175 رہا۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 11 سینچریاں اور 27 نصف سینچریاں اسکور کیں۔ اس فارمیٹ میں ان کا ہائیسٹ اسکور 162 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔
ٹی 20 فارمیٹ (بین الاقوامی) میں بٹلر نے 134 میچوں میں حصہ لیا اور 3 ہزار 535 رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں انہوں نے 26 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بنائی۔ اس طرح ان کا سب سے زیادہ اسکور ناقابل شکست 101 رنز رہا۔
واضح رہے کہ جوز بٹلر نے سنہ 2011 میں ٹی 20 میچوں سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ایک روزہ انٹرنیشنلز میں اینٹری سنہ 2012 میں دی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا ڈیبیو سنہ 2014 ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگنلیڈ کے کپتان جوز بٹلر جوز بٹلر جوز بٹلر کا کیریئر جوز بٹلر کا کیریئر ایک نظر میں جوز بٹلر کل رنز جوز بٹلر کل میچز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوز بٹلر جوز بٹلر کا کیریئر جوز بٹلر کل رنز میچوں میں جوز بٹلر انہوں نے بٹلر کا بٹلر نے
پڑھیں:
قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اُن کی آمد کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم، بلا کسی مذہبی امتیاز کے، ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت یک دل اور یک جان ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں موجود طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بُنیان مرصوص بین المذاہب ہم آہنگی قومی یکجہتی لاہور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری