سرگودھا: خاتون کا اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال کی رہائشی خاتون نے اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔
سرگودھا پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زیادتی کا
پڑھیں:
ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست جارجیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ غیر متوقع طور پر ختم کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج نے اس وقت کیس خارج کیا جب پراسیکیوٹر نے مقدمے میں شامل تمام فوجداری الزامات واپس لے لیے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ریاستی عدالتوں کے بجائے وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے، اسی لیے اسے جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
واضح رہے کہ جارجیا میں ٹرمپ اور ان کے متعدد ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد تھا۔
استغاثہ یہ جانچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آیا صدر نے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے یا انہیں مسترد کرانے کے لیے کسی قسم کی سازش میں حصہ لیا تھا یا نہیں۔
اس مقدمے کو ٹرمپ کے خلاف اہم قانونی لڑائیوں میں سے ایک تصور کیا جا رہا تھا، تاہم پراسیکیوٹر کی جانب سے اچانک واپسی کے بعد یہ کیس اختتام پذیر ہوگیا۔ اس پیش رفت کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔