اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نےمبارک زیب سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔سپیکر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور سکیورٹی اداروں کو واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی۔سپیکر نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عوامی نمائندوں اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ہمیں برداشت، رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ریاست ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لائے جو انتشار اور عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی

پڑھیں:

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ویکسین ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں ،لیویز افسر یاسین شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس المناک واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ناقابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عظیم مشن پر مامور کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے شہید لیویز افسر کی ہمت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ہمارا عزم ہر بچے کے لئے صحت مند، محفوظ اور پولیو سے پاک مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔خاتون اول نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید اہلکار یاسین کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا عالمی یوم خوراک پر پیغام
  • باجوڑ: رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر پھر دستی بم حملہ
  • باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر حملہ، اسپیکر ایاز صادق کی مذمت
  •  وزیراعظم کے معاون خصوصی کےگھر پر بم حملہ
  • باجوڑ، وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ
  • صدر مملکت کی افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی مذمت
  • خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
  • قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر سردار ایاز صادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،"کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا سراغ لگالیا