جس رات جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، رویا تھا، مشتاق احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ میں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات میں رویا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، مگر میرا جماعت اسلامی کے ساتھ احترام کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور فلسطین کاز کیلئے کام کرتا رہوں گا، اب میں انسانی حقوق کیلئے کام کروں گا، میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے میرا احترام اور عزت کا رشتہ ہے، وہ میرے ساتھ ہمیشہ رہے گا، میں ممنون احسان تا حیات اور قبر تک رہوں گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سے مشتاق احمد خان
پڑھیں:
انتخابی نظام مکمل زوال کا شکار ہے، لیاقت بلوچ
اجتماع عام نے عوام دشمن نظام کے خاتمے کا نیا عزم دیا ہے، لیاقت بلوچ - فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام قومی وحدت کی طاقت بنا ہے، اجتماع عام نے عوام دشمن نظام کے خاتمے کا نیا عزم دیا ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ضمنی انتخابات بھی متنازع اور مقبولیت نہیں ہوگی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اختلاف اور لڑائی تہذیب کے ساتھ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام مکمل زوال کا شکار ہے، متناسب نمائندگی طرز انتخابات لایا جائے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا بار بار بلدیاتی انتخابات سے فرار ہونا عوام دشمنی ہے۔