WE News:
2025-11-23@23:21:51 GMT

ترک ڈرامہ دیکھ کر اسکاٹ لینڈ کی خاتون مشرف بہ اسلام ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

ترک ڈرامہ دیکھ کر اسکاٹ لینڈ کی خاتون مشرف بہ اسلام ہوگئیں

معروف ترک تاریخی ڈرامہ  عثماننے ایک اور ناظر کی زندگی بدل دی اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

ترک پروڈکشن کمپنی بوزداگ فلم کے مطابق، مارٹینیز نے یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔

اناطولیہ ایجنسی  سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا نے بتایا ’میں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔ کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا، اور 2 سال بعد ‘عثمان’ دیکھنے کے بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔‘

اسلام قبول کرنے کے بعد مارٹینیز نے استنبول کا سفر کیا، جہاں انہوں نے بوزداگ فلم کے سیٹس کا دورہ کیا، قائی قبیلے کے کیمپ کو دیکھا اور شو کے مختلف فلمی مقامات کی سیر کی۔

یہ بھی پڑھیے معروف ترک ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار نے اپنی راہیں جدا کرلیں

انہوں نے اس تجربے کو ایک ’روحانی زیارت’ قرار دیا اور کہا اور کہا کہ میں نے خود کو نیا محسوس کیا، جیسے میری زندگی دوبارہ شروع ہوئی ہو۔ میں اس سب سے محبت کرتی ہوں۔

ڈرامہ ’ عثمان‘ دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین کی توجہ حاصل کر چکا ہے، جو عثمانی سلطنت کے قیام، اسلامی اقدار اور ثقافتی ورثے کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترک ڈرامہ کارلوس عثمان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کارلوس عثمان

پڑھیں:

پاکستانی نوجوان کی محبت میں پولش خاتون پاکستان پہنچی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا

سرگودھا کے رہائشی نوجوان مطیع اللہ کی محبت میں پولینڈ کی خاتون شادی کے لیے پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد مطیع اللہ سے نکاح کر لیا۔ خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھ لیا۔
مطیع اللہ کے مطابق، پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا سے ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ چند روز قبل مانگورزانا پاکستان پہنچی اور بھلوال کی فیملی کورٹ میں جج ثمر حیات کے سامنے مطیع اللہ سے قانونی طور پر شادی کر لی۔
اس سے قبل مریم نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔
مریم نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں، اسلام قبول کیا اور شادی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا اور یہ سب ان کی ذاتی خواہش اور فیصلہ تھا۔
یہ واقعہ بین الاقوامی محبت اور ثقافتی رشتوں کی ایک منفرد مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں محبت نے سرحدیں عبور کیں اور دونوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں ریکارڈ توڑ سردی‘ اسکول بند ‘معمولات متاثر
  • سب تماشا ہے!
  • سوشل میڈیا پر دوستی، پولینڈ کی خاتون نے پاکستان آکر سرگودھا کے نوجوان سے شادی کرلی
  • ویتنام : بارش کے باعث 2 لاکھ گھر ڈوب گئے‘ ہلاکتیں 55 ہوگئیں
  • برطانیہ میں ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی؛ اسکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل
  • عوام کو بتائیں گے کہ حکومت نے لینڈ ریفارمز کے نام پر کس طرح کا ڈرامہ کیا، راجہ زکریا
  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں پولش خاتون پاکستان پہنچی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا
  • جماعت اسلامی 25واں اجتماع عام آج سے لاہور مینار پاکستان میں شروع
  • جماعت اسلامی 25واں اجتماع عام آج سے لاہور مینار پاکستان میں شروع ا
  • اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار