لیاری حادثہ،گرنے والی عمارت میں نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، نیرول اور منیشا سمیت کئی افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔(جاری ہے)
ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے مزید افراد کے نکالے جانے کی امید ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ادھر ریسکیو حکام نے عمارت کے ملبے سے تین ماہ کی ایک بچی کو زندہ نکالا تھا، لیکن تاحال بچی کے ماں باپ کو نہیں نکالا جاسکا ہے اور دونوں اب تک لاپتہ ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملبے تلے کے ملبے
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔