بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

بہاولپور:
بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ شوکت اور اس کے 16 سالہ بیٹے عمیر شوکت کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں میں زبیر احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثنا حکومت کا جوابی وار، پاکستان میں بھارتی لیگ آئی پی ایل پر پابندی عائد کر دی وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آسمانی بجلی

پڑھیں:

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف اور اس کے نواحی علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغان صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف اور اطراف میں پیر کی صبح شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق اور 260 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ مزار شریف کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ 23 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جانی نقصان اور تباہی کے امکانات زیادہ ہیں اور بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی ویڈیوز اور منہدم عمارتوں کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اِن ویڈیوز اور تصاویر کی تاحال مستند ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

A powerful earthquake struck northern Afghanistan in the middle of the night, causing houses to collapse while residents were deeply asleep, resulting in numerous fatalities. pic.twitter.com/t4x6dNmwdQ

— Nilofar Ayoubi ???????? (@NilofarAyoubi) November 2, 2025


بلخ صوبے میں طالبان حکومت کے ترجمان حاجی زید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زلزلے کے بعد شولگرا ضلع میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر افراد اونچی عمارتوں سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مزار شریف کی مشہور ’نیلی مسجد‘ کے احاطے میں ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ ایک تاریخی مسجد ہے جسے حضرت علیؓ کے مزار کی نسبت سے ایک اہم مذہبی و تاریخی مقام سمجھا جاتا ہے۔

یادي زلزلې د روضیې شریفي ښکلا ته هم ستر زیان رسولي.

???? pic.twitter.com/U6Rj5n4PZF

— Haji zaid (@Hajisahib1234) November 2, 2025


افغان طالبان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بلخ اور سمنگان صوبوں میں ہوا، جہاں کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امدادی ٹیموں متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان شرفات زمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق ’تمام قریبی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ طبی عملہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکا ہے۔‘

رواں سال اگست کے آخر میں جنوب مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ اس تباہ کن زلزلے میں سینکڑوں گھر منہدم اور لوگ ملبے تلے دب گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان دو فعال فالٹ لائنز پر واقع ہے، جہاں بھارتی اور یوریشیائی ٹیکٹونک پلیٹس کے ٹکراؤ کے باعث اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں معمولی جھٹکے بھی شدید تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سبزی منڈی میں شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی کا انکشاف
  •   برازیل : یونیورسٹی میں لوہے کا ڈھانچہ گرنے سے ایک شخص ہلاک‘ 60 زخمی
  • اٹلی: برفانی تودے کی زد میں آکر جرمن کوہ پیماؤں سمیت پانچ افراد ہلاک، دو زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک