بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بہاولپور:
بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ شوکت اور اس کے 16 سالہ بیٹے عمیر شوکت کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں میں زبیر احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی
جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر ہوئے۔
زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک 36 سالہ شخص ہلاک ہوا۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔
زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Post Views: 2