تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم نے 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ اینڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی ویر چھوٹرانی کو شکست دے دی۔
کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش میں اشعب عرفان نے سیڈ نمبر 4 ویر چھوٹرانی کو 3۔ 2 سے شکست دی۔ بھارتی پلیئر کے خلاف اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔
بھارتی پلیئر کو شکست دے کر اشعب عرفان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے نور زمان بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو شکست دی۔
کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔
Post Views: 1