عالمی برادری اسرائیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی بلا روک ٹوک جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، ان کے بقول اسرائیلی افواج کے غزہ میں مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت انسانیت کے ضمیر پر ایک دائمی زخم ہیں، جنہیں دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے،امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے بانیوں اور پارٹی کی شہید قیادت کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے وقار، انصاف اور امن پر مبنی وطن کا خواب دیکھا اور اس کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی ، غربت اور عدم مساوات امن کیلئے بڑے خطرات ہیں، جبکہ حقیقی امن صرف خاموشی یا جبر سے قائم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے سماجی انصاف، پسماندہ طبقات کا بااختیار بنانا اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عزم دہرایا کہ پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد ایک پرامن، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے جاری رکھے گی، جو قائداعظم کے وژن کے مطابق ہو اور دنیا میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک لاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس.

.. وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری

پڑھیں:

پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے لیے منصوبوں پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بات چیت ہوتی رہتی ہے، شہر کے حوالے سے وزیر اعظم کو یاد دہانی کروائی ہے، امید ہے وزیر اعظم جو کراچی کے حوالے سے شہباز اسپیڈ کا وعدہ کر کے گئے ہیں وہ کام کرتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ قابل تعریف ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ پر دستخط ہونا مثبت پیش رفت ہے، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی ہم نے تعریف کی، معاملات کو حتمی شکل دینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں ہونے والی تباہی سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرنے چاہیے تھی، درخواست نہ کرنے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کا عمل متاثر ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں تعاون کرتی ہے، اِس قدرتی آفت کے دوران پاکستان کی عوام کا حق تھا کہ اُسے بین الاقوامی اداروں سے مدد ملتی، تاہم حکومت کی جانب سے درخواست نہ کرنے پر عوام اس مدد سے محروم رہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب اس سطح کی قدرتی آفتیں آتی ہیں، تو پھر صرف راشن دینے سے کام نہیں چلتا، آپ فوری طور پر بین الاقوامی اداروں سے مدد کی درخواست کرتے ہیں، تاکہ صحت، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمنٹے کا تجربہ رکھنے والے اداروں کی مدد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے دوران کسی پر بھی تنقید نہیں کرنی چاہیے، تاہم ہمارے مخالفین سیاست کرنے کاکوئی موقع نہیں چھوڑتے، یہ ایک بدترین سیلاب ہے، اس کے اثرات ابھی تک عوام بھگت رہے ہیں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں لوگوں کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا جب کہ صوبہ پنچاب میں 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب پنجاب کے بعد اب سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت نے اس معاملے کو بہترین انداز میں سنبھالا، کچھ علاقوں میں مقامی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بجلی کے بل معاف کرنے کی درخواست کی تھی، شہباز شریف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا کہا ہے۔ کراچی میں پانی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں دیرینہ مسئلے کا حل نکالنا ہماری ترجیحی ہے، کچھ عرصہ قبل ہم نے نیو حب کینال کا افتتاح کیا، شہر میں سیوریج کے پانی کو پراسیس کر کے انڈسڑیز کو دینے کے 2 منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے لیے منصوبوں پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بات چیت ہوتی رہتی ہے، شہر کے حوالے سے وزیر اعظم کو یاد دہانی کروائی ہے، امید ہے وزیر اعظم جو کراچی کے حوالے سے شہباز اسپیڈ کا وعدہ کر کے گئے ہیں وہ کام کرتا رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے حوالے سے انہوں نے کہا صدر زرداری نے چین کے مختلف صوبوں کا دورہ کیا، شنگھائی میں کچھ ایم او یوز بھی سائن کیے گئے، انہوں نے اپنے پہلے دور میں بھی چین کے ریکارڈ دورے کیے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ میں تبدیلیوں کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ پہلے میڈیا خود خبریں چلاتا ہے، پھر ہم سے سوال کرتا ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ پاک-بھارت ایشیا کپ 2025 میچ بھارت کی جانب سے سیاست کرنے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا یہ پہلی بار نہیں ہوا،کھیلوں کو غیر سیاسی رکھا جانا چاہیے، بھارت کھیل میں مسلسل سیاست لے کر آتا ہے، اسی سیاست کی وجہ سے مختلف مواقع پر کھیلوں کو متنازع بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام، اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
  • بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام: اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بد قسمتی سے ابتک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی: بلاول بھٹو زرداری
  • ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • امید ہے زیراعظم کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے، بلاول بھٹو
  • اسرائیلی جارحیت؛ پاکستان کا اقوام متحدہ میں فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ