عبدالعلیم خان کا مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر اظہارِ ناراضگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ و معائینہ کیا، انہوں نے مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا، عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو گرین بیلٹس جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسپریس وے کے اطراف پودے لگائیں، گرین بیلٹس جلد مکمل کریں۔ انہوں نے خوبصورت لینڈ سکیپ، حفاظتی جنگلوں کی تنصیب اور باقی ماندہ کام کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
وزیر مواصلات کی مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو ڈیڈ لائن، مزید مہلت نہیں ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر وزیراعظم کو دعوت دیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش کا کام معیاری اور دیر پا ہونا چاہیے۔
عبدالعلیم خان نے ریسٹ ایریاز کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر این ایچ اے افسران کو ہدایت کی کہ مزید واش رومز بنائے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے پر ریسٹ ایریاز کو موٹرویز کی طرز پر آؤٹ سورس کریں ۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ریسٹ ایریاز میں معیاری کینٹین کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی باقی ماندہ کام کی فوری تکمیل یقینی بنائے ۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
این ایچ اے حکام نے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ نئی لائٹس کی تنصیب مکمل، ریفلیکٹرز لگ گئے ہیں، ایکسپریس وے پر ای ٹیگ کی سہولت کے ساتھ نیا ٹول پلازہ فنکشنل ہو گیا۔
مختلف مقامات پر مری جانے والے سیاحوں نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے گفتگو کی اور ایکسپریس وے کو خوبصورت بنانے پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنارہے ہیں۔
چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان نے ایکسپریس وے کی وزیر مواصلات وفاقی وزیر ایچ اے انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز