Jang News:
2025-09-21@17:07:53 GMT

توشہ خانہ کیس ٹو: چشم دید گواہ کا بیان سامنے آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

توشہ خانہ کیس ٹو: چشم دید گواہ کا بیان سامنے آ گیا

—فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس ٹو میں چشم دیدگواہ سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔

بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئر رنگز اور انگوٹھی تھی۔

حکام کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے پرائیویٹ اپریزر سے قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی، بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانےمیں جمع کرائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: توشہ خانہ

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کریں ورنہ عدالت نہیں آؤں گا، وکیل

اسلام آ باد:

توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جلد سماعت کے لیے کیس مقرر نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔

ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کریں ورنہ اِس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آؤں گا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز نہیں لگتے۔ اگر یہ درخواست پیر کو مقرر نہیں ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پیر کو تو میرے پاس بہت سے کیسز ہیں لیکن میں دیکھ لیتا ہوں۔ بریت کا کیس کب لگانا ہے روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہ بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت: سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا
  • توشہ خانہ ٹوکیس؛چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر(ر)محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
  • بیرسٹر گوہر نے بانی کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کر دی  
  • چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں، بیرسٹر گوہر
  • توشہ خانہ 2 کیس کے دو اہم گواہوں کے تہلکہ خیز بیانات سامنے آ گئے 
  • توشہ خانہ ٹو کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کریں ورنہ عدالت نہیں آؤں گا، وکیل