پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے ون ڈے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
سی پی او کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کے لیے 7 ہزار 740 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
سی پی او نے بتایا کہ پارکنگ اسٹیڈیم سے ڈیڑھ سے 3 کلو میٹر دور قائم کی جائے گی، شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کےلیے گرین الیکٹرک بسوں کی شٹل سروس فراہم کی جائےگی۔
سی پی او کے مطابق ٹریفک متبادل روٹس پر منتقل کی جائے گی، ایک ہزار وارڈن ڈیوٹی انجام دیں گے۔
سی پی او نے مزید بتایا کہ خواتین کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، مطلوبہ پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کے لیے دیگر اضلاع سے نفری طلب کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے، ذرائع
فائل فوٹوپاک افغان سرحد چمن کے راستے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، روزانہ تین سے چار ہزار افغان مہاجرین کی واپسی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے شفاف نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ واپسی کا عمل قانونی طریقہ کار کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ نے چمن بارڈر پر افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام بھی کیا ہے۔