دوسرا ون ڈے: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹوں پر 60 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم پہلے جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 23 اور محمد رضوان 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ 16 اوورز مکمل ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا جس کا فائدہ بھارت کو ہوا اور پاکستان کو شکست ہوگئی۔محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز سکور کیے، پاکستان کے محمد شہزاد نے دو بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔پاکستان کو جیت کے لیے 6 اوورز میں 87 رنز درکار تھے جبکہ قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش نہ رکنے کے سبب ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت دو رنز سے جیت گیا۔