معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا؛ وزیرداخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی
وزیرداخلہ محسن نقوی کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، محسن نقوی نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت۔ صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا۔جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔جرات۔ شجاعت۔ تدبر۔ حکمت اور دانش کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہوں۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل محسن نقوی
پڑھیں:
صدر زرداری کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر—فائل فوٹوزصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے۔
ان کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاعِ وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں پر مؤثر جوابی کارروائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان تعریف کے مستحق ہیں، عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو سراہتی ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی عہدے کی مدت میں توسیع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ ا یئرچیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کو شکستِ فاش دی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔