گلگت میں دریا اور نالوں کے قریب جانے، نہانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
گلگت و مضافات میں شدید گرمی کی وجہ سے نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو چکا ہے، دریائے گلگت سمیت مضافاتی نالوں کارگاہ و نلتر میں پانی کے سطح میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شدید گرمی کی وجہ سے دریاؤں میں طغیابی کے پیش نظر گلگت میں دریا اور نالوں کے قریب جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سب ڈویزنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن ریٹائرڈ عادل علی نے دریائے گلگت اور نالوں کے قریب جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گلگت و مضافات میں شدید گرمی کی وجہ سے نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو چکا ہے، دریائے گلگت سمیت مضافاتی نالوں کارگاہ و نلتر میں پانی کے سطح میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، لہذا عوام الناس خصوصاً سیاح حضرات دریا اور نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور نالوں کے قریب جانے میں پانی کے اضافہ ہو
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔