Daily Mumtaz:
2025-08-13@20:07:23 GMT

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن

پڑھیں:

سندھ حکومت کا کراچی میں سستی بجلی دینے کا منصوبہ

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت جلد کراچی کے رہائشی اور صنعتی صارفین کو کے الیکٹرک کے مقابلے میں کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بجلی “سیپرا” کے تحت پیدا اور فراہم کی جائے گی، اور ترسیل کا کام سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس نظام میں نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا، جو نیپرا کے مقررہ نرخوں سے واضح طور پر کم ہوں گے۔

ناصر شاہ نے وضاحت کی کہ ابتدائی مرحلے میں ترجیح اکنامک زونز کو دی جائے گی، اور پہلی ترسیل فور کے گرڈ کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اسمبلی سے سیپرا کی منظوری بھی لی جا چکی ہے اور رواں ماہ اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں صوبے کی نمائندگی نہ ہونے کا مسئلہ وفاق کے سامنے اٹھایا گیا ہے، اور تجویز دی گئی ہے کہ بورڈ میں ایک نمائندہ وفاق جبکہ دو سندھ سے شامل کیے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے سولر پارکس سے سستی بجلی فراہم کی جائے گی، اور کے الیکٹرک سے کہا گیا ہے کہ جب سولر بجلی دستیاب ہو تو مہنگے ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی نہ خریدی جائے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا
  • جلد بجلی سستی ہو گی: وزیر خزانہ
  • بجلی جلد سستی ہوگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
  • سندھ حکومت کا کراچی میں سستی بجلی دینے کا منصوبہ
  • بجلی کی بندش پر احتجاج میں گولی چل گئی، کئی زخمی،  24 گرفتار 
  • شہرِ قائد کے لیے خوش خبری: 22سال بعد پانی  کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل
  • ہیٹ ویو کے دوران عراق میں ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا
  • بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے چھوڑے، ثالثی عدالت
  • 200 یونٹ سے کم کے صارفین کی بجلی مزید 60 فیصد سستی کی، اویس لغاری
  • سفرِشوق ؛  (دوسری اور آخری قسط)