بینکاک: میٹرو کی کھدائی کے دوران زمین دھنسنے سے خوفناک گڑھا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے پورے شہر کو حیران کرکے رکھ دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سام سین روڈ پر اچانک زمین بیٹھ گئی اور چند لمحوں میں 160 فٹ گہرا اور تقریباً 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس میں 3 گاڑیاں دھنس گئیں۔ یہ واقعہ واجیرا اسپتال کے سامنے اور سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی گھروں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
رائل تھائی پولیس کی رپورٹ کے مطابق گڑھے کے باعث نہ صرف ایک پولیس اسٹیشن کی پارکنگ متاثر ہوئی بلکہ 2 بجلی کے کھمبے بھی اندر جا گرے۔ پولیس کی کار اور ایک ٹو ٹرک سمیت 3 گاڑیاں بھی زمین میں دھنسنے سے شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اچانک زمین بیٹھ جانے سے اردگرد موجود گاڑیاں اور لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگنے لگے۔
بینکاک کے گورنر چڈچارٹ ستیپنٹ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دراصل زیرِ زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے پیش آیا۔ حالیہ دنوں کی مسلسل بارش اور خراب موسم نے بھی زمین کو مزید کمزور کر دیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد واجیرا اسپتال اور قریبی رہائشی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے فوری طور پر بینکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مل کر پانی کی بڑی پائپ لائنوں اور زیر زمین انفرا اسٹرکچر کی مرمت کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ واقعہ نہ صرف بینکاک کے شہریوں کے لیے خوف و ہراس کا باعث بنا بلکہ دنیا بھر میں اس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد یہ سوال بھی اٹھا ہے کہ میگا سٹیوں میں زیرِ زمین ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کس حد تک مؤثر طریقے سے کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
پشاور:ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔