میرپور خاص: چند گھنٹوں کی بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص میں جمعرات کی شام ہونے والی تیز بارش کے بعد بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا تھا، جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا، بجلی کی بندش کا سلسلہ 36 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد محکمہ حیسکو نے 18 فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر بحال کر دی ہے شہریوں کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جس کے بعد شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی مکمل بندش رہی بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا رہے خاص طور پر گرمی اور حبس کے دوران عوام نے سخت پریشانی کا سامنا کیا اس طویل بندش کے دوران پینے کے پانی کی سپلائی بھی معطل رہی کیونکہ پانی کی موٹریں اور پمپنگ اسٹیشنز بجلی کے بغیر کام نہیں کر سکے متعدد علاقوں میں شہری پانی کے حصول کے لئے دربدر رہے شہریوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور مستقبل میں اس طرح کی طویل بندش سے بچنے کے لئے نظام کو بہتر بنایا جائے دوسری جانب حیسکو ذرائع کے مطابق باقی ماندہ فیڈرز پر کام جاری ہے اور جلد ہی مکمل بحالی ممکن ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار فنی خرابی کا شکار
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا ائیر بس ساختہ طیارہ مسلسل دوسرے دن فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا، جس کے باعث پاکستان سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی کے 143 کو صبح چار بجے اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پرواز بروقت روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر پر ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
متاثرہ طیارہ رجسٹریشن نمبر AP-BLS مسلسل دوسرے دن فنی مسائل کا شکار ہوا۔ گزشتہ روز بھی یہی ائیر بس طیارہ فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کی خرابی کے باعث واپس آیا تھا، جس کی وجہ سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 233 میں بھی کئی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کو مرمت کے لیے کراچی نہیں بھیجا گیا، بلکہ کراچی میں کھڑے ایک دوسرے طیارے سے کمپیوٹر نکال کر اسلام آباد بھیجا گیا تاکہ پرواز بحال کی جا سکے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق متاثرہ کمپیوٹر کی مکمل جانچ کے بعد ہی طیارے کو دوبارہ سروس میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن اس وقت پرزہ جات کی شدید کمی اور کمزور مینٹیننس پلاننگ جیسے مسائل سے دوچار ہے، جس کے باعث طیاروں کی فنی خرابیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔