مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت پر پرتشدد مظاہرے ، کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-01-15
انتنانا ریوو (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت پر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر حکومت نے دارالحکومت انتناناریوو میں شام سے صبح تک کرفیو نافذ کردیا۔ مڈغاسکر میں بجلی اور پانی کی شدید کمی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے، ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے،
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جنرل انجیلو راولوناریوو نے کہا کہ کچھ افراد اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کی ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام اور ان کی ملکیت کے تحفظ کیلیے سیکورٹی فورسز نے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو جب تک عوامی امن قائم نہ ہو جاری رہے گا۔ مظاہروں کے دوران دارالحکومت کے ایک بڑے شاپنگ مال کو لوٹا اور آگ لگا دی گئی جبکہ 2 ارکان پارلیمنٹ کے گھر کو بھی نقصان پہنچا، مظاہرین نے ’’ہمیں پانی چاہیے، ہمیں بجلی چاہئے‘‘ کے نعرے لگائے اور پولیس کی پابندی کے باوجود مارچ کیا، مظاہرے شہر کے مختلف علاقوں تک پھیل گئے۔ مڈغاسکر انڈین اوشین میں واقع ایک جزیرہ ہے اور شدید غربت کا شکار ہے، بعض لوگ صدر اینڈری راجویلینا کی حکومت کو معاشرتی حالات بہتر نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین نے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے لیے نیا ’کے‘ ویزا متعارف کرادیا
بیجنگ: چین نے دنیا بھر کے نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے خصوصی ’’K ویزا‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔
چینی حکام کے مطابق ’’K ویزا‘‘ کے تحت اہل افراد کو تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور کاروباری تحقیق کے شعبوں میں کام کرنے اور بار بار آمد و رفت کی سہولت دی جائے گی۔ اس کے لیے کسی مقامی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر نے ایچ ون بی ورک ویزا کی فیس میں بے تحاشا اضافہ کرتے ہوئے اسے سالانہ ایک لاکھ ڈالر مقرر کردیا تھا، جس کے بعد نئی پالیسی نافذ ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا کے سخت فیصلے کے بعد چین کا ’’K ویزا‘‘ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایک پرکشش متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔