راولپنڈی/اسلام آبادسمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں بارش کے باعث بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوار موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، راولپنڈی/اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ،پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
ہفتہ کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ۔ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،وسطی /جنوبی پنجاب جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
اتوار کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ۔ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،وسطی /جنوبی پنجاب جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ،سندھ ، کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اٹک 102، لاہور ایئرپورٹ 65، چکوال 32، بہاولپور ایئر پورٹ اور رحیم یار خان 22، خانپور 19، بہاولپور سٹی 08، نور پور تھل اور نارووال 02، قصور 01، سندھ: شہید بینظیر آباد 54، کراچی 32، پڈعیدن 26، کراچی( گلشن معمار 28، سعدی ٹاؤن 20، یونیورسٹی روڈ 13، فیصل بیس، بحریہ ٹاؤن 10، ناظم آباد، جناح ٹرمینل 09، کورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی 07، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن 06، گلشن حدید، ایئرپورٹ 05، ڈی ایچ اے فیز ٹو01)، دادو 15، سکرنڈ 12، ٹنڈو جام اور مٹھی 10، حیدر آباد 07، بدین 03، حیدرآباد ایئرپورٹ اور میر پور خاص 02، خیرپور 01، کشمیر: کوٹلی 25، مظفر آباد (ایئرپورٹ اور سٹی 04)، خیبر پختونخوا: کاکول 24، مالم جبہ 09، بالا کوٹ08، تخت بائی 02، بلوچستان: قلات 21،لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : چلاس ، سبی، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، جیکب آباد میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کی توقع۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کی توقع۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش بارش کی توقع اسلام ا باد شمال مشرقی باد اور کے باعث
پڑھیں:
مون سون کی بارشیں جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں ہے؟
قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، اور عوام و مقامی انتظامیہ کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایمرجنسی انتباہنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خطرہ ہے۔
ایمرجنسی انتباہ:
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور پوٹھوہار/شمال مشرقی پنجاب راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خطرہ۔ pic.twitter.com/SVRxdgzoMg
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 28, 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے کیرتھر رینج کے جنوبی نالوں میں بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، سوات، پنجگورہ دریا اور معاون ندیوں میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، دوسری جانب اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے کابل میں پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں نارووال، سیالکوٹ، گجرات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ، نچلے درجے کے سیلاب تک بڑھ سکتا ہے۔ ’احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نشیبی علاقوں سے بچیں، ندی نالوں سے دور رہیں، خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔‘
اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں؟این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، گلیشیئرز کے پگھلنے اور شدید بارشوں کے امتزاج سے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں خاص طور پر بدسوات، ہنرچی، ترسات، ہندور اور درکوٹ کے علاقے خطرے کا شکار ہیں، جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔
ادارے نے آزاد جموں و کشمیر کے کئی شہروں جیسے وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور اور منڈی بہاؤالدین جیسے گنجان آباد شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
سیلابی ریلے بھی متوقعخیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں شدید بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آسکتے ہیں۔
سندھ کے جنوبی علاقے، خاص طور پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد،کو بھی اربن فلڈنگ کے لیے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔
عوامی انتباہ اور ہوٹلوں کے لیے ہدایتاین ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش اور آندھی طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
حال ہی میں سوات میں پیش آنے والے سانحے کے تناظر میں، خیبر پختونخوا ٹورازم سروسز وِنگ نے سیاحتی مقامات پر قائم تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لیے جاری کردہ ایک ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دریا کے کنارے واقع ہوٹل فوری طور پر نشست گاہیں ہٹا دیں اور کوئی بھی عارضی رکاوٹ قائم نہ کریں۔
مون سون سے ہلکان کراچیدوسری جانب کراچی میں مون سون کی پہلی جھڑی نے شہر کا کمزور انفراسٹرکچر بے نقاب کر دیا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی، نکاسی آب اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
شدید بارشوں کے کئی دن گزرنے کے باوجود شہر کے بیشتر علاقے اب بھی بجلی کی بندش، پانی میں ڈوبی سڑکوں اور گھنٹوں طویل ٹریفک جام کی لپیٹ میں ہیں۔
بارش شروع ہونے کے تیسرے روز بھی کراچی الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بارش کے پہلے دن تقریباً 600 فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جبکہ دوسرے دن 240 فیڈرز بند ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن فلڈنگ این ڈی ایم اے بارش بجلی ٹریفک سیلابی ریلے کراچی محکمہ موسمیات مون سون نکاسی آب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی