عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، لاہور، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے خضدار، ژوب، موسی خیل اور گر د و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ آزادکشمیر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا، بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے دریاوں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری بااثرسیاسی افراد کے ڈیٹا تک محدود رسائی،آئی ایم ایف کا پاکستان سے عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری