اسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل وفاقی دارالحکومت میں اہم تفریحی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اور اس ضمن میںڈی سی اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہے گا، اسی طرح دامن کوہ،شکر پڑیاں اور یادگار پاکستان بھی کل عوام الناس کے لیے بند رہیں گے۔
نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کل ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گی، اسی طرح سیدپور گاوں کے عقب کا ٹریل بھی کل عوام کیلئے بند رہیگا۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کسانوں پر ٹیکس ختم، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے،خالد حسین باٹھ حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے،خالد حسین باٹھ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے... اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی چیف جسٹس اور وزیر خزانہ کی ملاقات، قانون کی حکمرانی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور بلاول بھٹو نے وفاق سے نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تفریحی مقامات بند اسلام آباد میں بند رہیں گے سب نیوز
پڑھیں:
اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ کابینہ کے نئے رکن اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے محمد اسماعیل راہو سے حلف لیا۔
ترجمان کے مطابق تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی سندھ اور دیگر شریک بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اسماعیل راہو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔
ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری نے گیانچند آسرانی کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا اعلان کیا۔
دریں اثنا صوبائی وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سید ناصر حسین شاہ محکمہ بلدیات کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔
جبکہ مخدوم محبوب زمان کو محکمہ خوراک، سعید غنی کو محکمہ محنت، جام خان شورو کو محکمہ آب پاشی، منصوبہ بندی اور ترقیات جبکہ نئے وزیر اسماعیل راہو کو بورڈز اور جامعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔