اسلام آباد :مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے و دفاتر بند رہیں گے۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ، جامعہ کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے 31 اگست 2024 کو منعقدہ اجلاس میں قرارداد نمبر 06 کی منظوری دی، جس میں غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقے اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، فیصلے کے تحت انہیں 3 سال تک کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قواعد کے رول سی 8 کے تحت انہیں کسی بھی یونیورسٹی کی ڈگری یا اہلیت کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:
وائس چانسلر کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ طارق محمود نہ تو 1989 میں اور نہ ہی کبھی اسلامیہ لا کالج کراچی کے طالب علم رہے۔
اسسٹنٹ رجسٹرار سیٹلمنٹ نے ان کا ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر بھی منسوخ کردیا ہے۔
جامعہ کراچی کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنڈیکیٹ کے مذکورہ اجلاس میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کے نشست نمبر 22857 اور انرولمنٹ نمبر AIIL-7124/87 کے تحت ایل ایل بی کے تمام نتائج اور ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامیہ لا کالج ایل ایل بی جامعہ کراچی جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری منسوخ نوٹیفکیشن