لندن،برسلزاور پیرس کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس معطل،مسافر اذیت کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: یورو اسٹار کیبل کی چوری کی واردات نے لندن، برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی ٹرین سروسز کو مفلوج کر کے رکھ دیا، ہزاروں مسافروں کو بڑے خلل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران یورپی ٹریول روٹ دوسری مرتبہ ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، پہلی لہر نے اس وقت جنم لیا جب دو افراد سوموار کے روز ٹرینوں کی زد میں آئے جس سے لندن سینٹ پینکراس اور پیرس میں گیرڈونورڈ کے درمیان سفری خدمات معطل کر دی گئیں
دوسری مرتبہ ہائی اسپیڈ لائن (نورڈ ایل جی وی) پر 2 ہزار فٹ کیبلنگ چوری کا واقعہ پیش آیا، جس نے افراتفری کو جنم دیا، لندن، برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار سروسز کے مسافروں کو بڑے خلل کا اچانک سامنا کرنا پڑا جس سے وہ سخت اذیت کا شکار ہوئے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہیں یا نہیں تاہم فرانسیسی حکام کے ساتھ مشترکہ تحقیقات جاری ہیں
یورو اسٹار حکام کی طرف سے کہا گیا ہے انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے، مسافر سفر سے قبل اپ ڈیٹس ضرور حاصل کریں آج سفر کرنیوالے مسافروں کو مفت تبادلے اور رقم کی واپسی کے ساتھ سفر ملتوی کرنے کی معذرت کے ساتھ اپیل بھی سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب مسافروں نے کئی گھنٹوں تک سفری تاخیر پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ،ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔ سپیزنڈ، مستونگ کے قریب ٹریک پر اچانک دھماکا ہوا، جس سے ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب چند روز قبل سبی میں بھی اسی ٹرین کو ایک دھماکے سے بال بال بچایا گیا تھا۔
اسی روز ایک اور حادثہ رحیم یار خان میں پیش آیا، جہاں خان پور سٹی پھاٹک کے قریب عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو الگ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ واقعے کی وجہ فی الحال واضح نہیں، مگر روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
Post Views: 6