سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 9 سے 14 برس تک کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔
کراچی میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد سروائیکل کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد خواتین جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد خواتین اوربچیوں پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج کی بنیاد پر 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ویکسین سکولوں اور دیگر مراکز پر بالکل مفت فراہم کی جائے گی،اس طرح سندھ ویکسین مہم شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صوبے میں 8 ہزار سے زائد این جی اوز کو رجسٹر کیا جا چکا، محکمہ داخلہ پنجاب کے اجلاس میں بریفنگ
محکمہ داخلہ پنجاب میں انسدادِ منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین اے ایم ایل/سی ایف ٹی اور سابق آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا نے کی۔
اجلاس میں ڈی جی احسان صادق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کیا اور عالمی قواعد و ملکی قوانین کے تحت انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے اقدامات کیے۔ اجلاس میں اوقاف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹس کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: مقدس اوراق کی حرمت کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ نے وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز منیجمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دی ہے، جو دیگر صوبوں کے لیے بھی رول ماڈل ثابت ہوگا۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ان اقدامات سے صوبے کے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں قبضے ختم کرانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، فیصلے 90 دن میں ہوں گے: وزیراعلیٰ
چیئرمین مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے پنجاب کا کردار فیصلہ کن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے نے مؤثر مانیٹرنگ رجیم نافذ کر کے دیگر صوبوں کے لیے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحی اقدامات کو جاری رکھنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اجلاس میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے محکمہ لیبر، پولیس، سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کو ٹریفکنگ آف پرسنز کی واچ لسٹ سے نکالنے میں پنجاب کے اقدامات فیصلہ کن رہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ
پنجاب چیریٹیز کمیشن کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سی ای او کرنل شہزاد عامر نے بتایا کہ اب تک صوبے میں 8 ہزار سے زائد این جی اوز کو رجسٹر کیا جا چکا ہے اور ان کی مانیٹرنگ، ڈیجیٹلائزیشن اور آؤٹ ریچ سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین نے این جی اوز کے ٹیکس اور بینک اکاؤنٹس کے مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ، اوقاف، کوآپریٹو، بورڈ آف ریونیو، سکول ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سوشل ویلفیئر اور پراسیکیوشن کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این جی اوز پنجاب فنڈنگ محکمہ داخلہ