فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
بالی وُڈ کی کلاسک فلم شعلے 15 اگست کو اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندی سنیما کی تاریخ کی یادگار ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے بلکہ اس کے تمام کردار — چاہے جے ہو، ویرو، گبر، ٹھاکر یا بسنتی — عوامی ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں۔
فلم شعلے ہیما مالنی اور دھرمیندر کے لیے ایک خاص مقام رکھتی ہے، کیونکہ جس طرح ویرو اور بسنتی کے درمیان اسکرین پر چنچل کیمسٹری نظر آتی تھی، اسی طرح شوٹنگ کے دوران حقیقی زندگی میں بھی دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑھ رہا تھا۔ ہیما کے مطابق، اس آف اسکرین رومانس نے فلم میں ان کے مناظر کو مزید دلکش اور جاندار بنا دیا، جسے ناظرین نے بھی محسوس کیا۔
یہ بھی پڑھیے ایشا دیول کی پیدائش کے وقت دھرمیندر نے ہیما مالنی کے لیے پورا اسپتال کیوں بک کرایا تھا؟
دھرمیندر اور ہیما مالنی نے شعلے سے پہلے اور بعد میں بھی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں تم حسین میں جوان، سیتا اور گیتا، اور علی بابا اور 40 چور شامل ہیں۔ تاہم شعلے، جسے رمیش سپی نے ڈائریکٹ کیا، ایک غیر معمولی کاسٹنگ کا شاہکار تھا، جس میں امیتابھ بچن، جیا بچن، سنجیو کمار اور امجد خان جیسے بڑے اداکار بھی شامل تھے۔
ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ شعلے کا تجربہ ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت اور یادگار لمحات میں سے ایک ہے، جہاں ایک طرف فلم کا جادو تخلیق ہو رہا تھا، تو دوسری طرف ان کی اپنی زندگی میں ایک نئی محبت کی کہانی بھی جنم لے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے ہیما مالنی کا بالی ووڈ میں صنفی عدم مساوات پر تحفظات کا اظہار
واضح رہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1980 میں شادی کرلی۔ ہیما مالنی دھرمیندر کی دوسری بیوی تھیں۔ اس وقت دھرمیندر کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں۔ ہیما مالنی کے بطن سے بھی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ دھرمیندر کے 2 بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی بالی ووڈ کے معروف اداکار بنے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دھرمیندر فلم شعلے محبت کہانی ہیما مالنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ فلم شعلے محبت کہانی ہیما مالنی ہیما مالنی بالی ووڈ
پڑھیں:
کنگنا رناوت نے سیلفی لیتے مداح کو دھکا دینے پر جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی لینے کے دوران دھکا دینا پر بالی ووڈ اور سیاست کا مشترکہ معاملہ بن گیا۔ کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں۔
ماضی کی مقبول ترین ہیروئن جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے اور وہ اپنی پارٹی سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔
کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اور بے باک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کی رکنِ پارلیمان ہیں۔
سینئر اداکارہ جیا بچن کے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے واقعے پر سیاسی عداوت اور پیشہ ورانی حسد نے صورت حال کو مزید گھمبیر کردیا۔
بالی ووڈ میں منہ پھٹ کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رباوت نے جیا بچن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ، اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں۔ یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔
تاحال جیا بچن کا کنگنا رناوت کی اس پوسٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔