کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی، ڈمپر نے بھائی اور بہن کو کچل دیا، والد شدید زخمی، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش کراچی، ڈمپر نے بھائی اور بہن کو کچل دیا، والد شدید زخمی، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بوگیاں پٹری سے اترگئیں میں ریلوے ٹریک کے قریب جعفر ایکسپریس کی

پڑھیں:

سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے میں کس نوعیت کا مواد استعمال ہوا اور اس کا ہدف کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ پیر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشت گردی کی کوشش کے بعد پیش آیا ہے، پیر کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین کے پائلٹ انجن کو کولپور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو دوزان ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا، انجن کو 5 گولیاں لگیں مگر عملہ محفوظ رہا۔ اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان نے قبول کی تھی، ماضی میں بھی جعفر ایکسپریس کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2025ء میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین پر حملے میں 26 مسافر شہید ہوئے تھے، اس کے علاوہ جون 2025ء میں سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بم دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • کوئٹہ کے قریب جعفر ایکسپریس پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • کوئٹہ؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • مستونگ،ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • مستونگ: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی6بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں 
  • سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
  • سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
  • سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی