2025-08-10@08:04:13 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«بوگیاں پٹری سے اترگئیں»:

    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔ سپیزنڈ، مستونگ کے قریب ٹریک پر اچانک دھماکا ہوا، جس سے ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب چند روز قبل سبی میں بھی اسی ٹرین کو ایک دھماکے سے بال بال بچایا گیا تھا۔ اسی روز ایک اور حادثہ رحیم یار خان میں پیش آیا، جہاں خان پور سٹی پھاٹک کے قریب عوام...
    کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    —فائل فوٹو رحیم یارخان میں خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔حکام نے کہا کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے، ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
    کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنسا ہوا ہے۔
    جیکب آباد سے کچھ فاصلے پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
    شکارپور کے نواحی علاقے گاؤں ہمایوں کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    —فائل فوٹو شکارپور میں گاؤں ہمایوں کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
    ویب ڈیسک: جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس سے جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں زد میں آ گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے...
۱