ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس ایک بار پھر تخریب کاری کا شکار، 12 مسافر زخمی
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس مستونگ پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا۔ جسکے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک بوگی پٹڑی سے اترکر الٹ گئی۔ جسکے نتیجے میں بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک الٹ گئی۔ بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس منگل کی شام سات بجے مستونگ کے علاقے دشت پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک بوگی پٹڑی سے اترکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔ واقعہ کے بعد لیویز اور ایف سی حکام موقع پر پہنچ گئے اور مسافروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ڈی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات کی سربراہی میں امداد ی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور ٹریک کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کی ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ٹریک پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، جس میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔