ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔