مستونگ میں ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی الٹ گئی جبکہ 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
سعودی عرب سےکراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات، اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس جیسی علامات ظاہر ہونے پر حکام نے فوری کارروائی کی ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافر سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور لینڈنگ کے بعد روٹین اسکریننگ کے دوران اس کی حالت مشکوک پائی گئی۔ ابتدائی طبی معائنے میں مسافر کو تیز بخار اور جسم پر چھوٹے سرخ دانے تھے، جب کہ اس نے بتایا کہ اسے گزشتہ پانچ دن سے مسلسل بخار ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ علامات منکی پاکس وائرس سے مشابہ ہیں، جس کے بعد مسافر کو فوری طور پر طبی عملے کی نگرانی میں رکھا گیا۔ سندھ حکومت کے محکمہ صحت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ شخص کو انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا منتقل کر دیا، جہاں اس کے خون کے نمونے حاصل کر کے مزید ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ معاملے کی مکمل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔