Daily Mumtaz:
2025-10-07@11:22:50 GMT
شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں 4 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیچہ وطنی ‘ کراچی سے لاہور آنے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
چیچہ وطنی (نیٹ نیوز) چیچہ وطنی میں کراچی سے لاہور آنے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی پچھلی بوگی کا پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرین کو بروقت روکنے میں کامیاب ہوگیا، ٹرین کے نہ رکنے کی صورت میں ٹرین کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ تھا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کیا گیا ۔