data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام  کاکہنا ہے کہ واقعہ مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آیا, دھماکے کے بعد ریل گاڑی کی کئی بوگیاں الٹ گئیں، جس سے ٹرین میں سوار افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اضافی عملہ طلب کرلیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،  بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،  ریلیف ٹرین اور کرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں تاکہ پٹری پر موجود بوگیوں کو ہٹایا جاسکے اور ریل سروس بحال کی جاسکے۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد سے اشارہ مل رہا ہے کہ یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم حتمی صورتحال تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ مقامی انتظامیہ اور ریلویز کے اعلیٰ افسران بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہیں۔

حادثے کے باعث کوئٹہ کی طرف آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ کراچی اور پشاور کی جانب روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرین سروس بتدریج بحال کی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

ٹریک پر دھماکا، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار

کوئٹہ:

ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں  30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مسافروں کو ریسکیو کیا جارہا ہے اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور حادثے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی جو مسافروں کو لے کر کوئٹہ جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں ڈی ریل
  • ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
  • مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • ریلوے ٹریک پر دھماکہ سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
  • ٹریک پر دھماکا، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار
  • ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
  • مستونگ میں ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
  • مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں جھمپیر کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، دونوں ٹریک بند