بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بھارت اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرنے جا رہا ہے تاکہ فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال کیے گئے تھے۔
فوجی حکام کے مطابق ”کولڈ اسٹارٹ“ نامی یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ایئر مارشل راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ اس دوران مختلف ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون نظاموں کا عملی تجربہ کیا جائے گا تاکہ بھارتی فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
رائٹرز کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے بعد بھارت اور پاکستان دونوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں تیزی دکھائی ہے، جسے ماہرین ”ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ“ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں کے مطابق یہ مشق مئی میں ہونے والی ڈرون جنگ کے مناظر کو بھی دہرانے کی کوشش ہوگی۔
بھارت نے 2035 تک ”سدرشن چکر“ کے نام سے ایک مقامی فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جس کا موازنہ اسرائیل کے ”آئرن ڈوم“ سے کیا جا رہا ہے۔ اس نظام میں ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیارے اور کاؤنٹر ہائپر سونک نظام بھی شامل ہوں گے۔
ایئر مارشل اشوتوش ڈکشت کے مطابق پاکستان بھی اس میدان میں ترقی کر رہا ہے، اس لیے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور کاو نٹر ڈرون کے مطابق
پڑھیں:
ترکیہ کا امریکی مصنوعات پر محصولات کم کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکیہ حکومت کی جانب سے بعض امریکی مصنوعات پر محصولات کم کر دیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ حکومت نے بعض امریکی مصنوعات پر محصولات کو کم کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تجارت عمر بولات نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ امریکی مصنوعات کی درآمدات پر اضافی محصولات کو ختم کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے امریکی اشیا کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جن امریکی مصنوعات پر محصولات ختم کیے ہیں، ان میں امریکی گاڑیوں، پھل، چاول، تمباکو اور الکوحل سمیت دیگر جامع اشیا بھی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ایندھن اور کیمیائی مصنوعات پر بھی اضافی محصولات ختم کیے ہیں۔