Islam Times:
2026-07-24@05:20:47 GMT

سکیورٹی خدشات، جعفر اور بولان ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

سکیورٹی خدشات، جعفر اور بولان ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل

ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 11، 13 اور 14 اگست کو معطل رہے گی، 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نہیں چلے گی۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی سروس بھی معطل کی گئی ہے، آج کوئٹہ کے لیے چلنے والی بولان میل 16 اگست کو چلائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس 3 روز کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 11، 13 اور 14 اگست کو معطل رہے گی، 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نہیں چلے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس 13 اگست کو معطل رہے گی ،14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی نہیں چلے گی۔ علاوہ ازیں ریلوے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی سروس بھی معطل کی گئی ہے، آج کوئٹہ کے لیے چلنے والی بولان میل 16 اگست کو چلائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جانے والی جعفر ایکسپریس نے والی جعفر ایکسپریس کی سروس اگست کو

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی