راولپنڈی؛ گھر سے 5تولے سونے کے زیورات چوری، اپنے ہی ملوث نکلے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شہری کی گھر نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، چاچا کے گھر میں ہونے والی واردات میں دو بھتیجے ہی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے زیورات برآمد کر لیے گئے۔
پولیسں کے مطابق 22 جون کو فدا حسین نے پولیس کو مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر گئے لیکن واپس آئے تو گھر میں رکھے بکس سے تقریباً پانچ تولے زیورات تالا کھول کر چوری کیے گیے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو کڑیاں مدعی مقدمہ کے اپنے ہی بھائی کے بیٹوں تک پہنچیں جس پر اسکے دو بھتیجوں احتشام اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے چوری کیے گیے نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔
ایس پی راول محمد حسیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔