اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس سال اپریل سے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد “مساوی محصولات” عائد کیے ، جو یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور معمول کےبین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ صرف اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کا صحیح معنوں میں تحفظ کرسکتے ہیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ تمام فریق امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے حل کر یں۔ اس کے ساتھ ہی چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ ہمیشہ عدل و انصاف کے شانہ بشانہ اور تاریخ کی درست جانب کھڑے ہوں اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا بھرپور دفاع کریں۔
چین کسی بھی فریق کی جانب سے نام نہاد ٹیرف میں کمی اور استثنیٰ کے بدلے چین کے مفادات کی قیمت پر امریکا کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور جوابی اقدامات اٹھائےگا۔
وا ضح رہے کہ حال ہی میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ متعلقہ معیشتوں کے ساتھ بات چیت کو تیز کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ 9 جولائی کو “مساوی محصولات” پر 90 روزہ معطلی کی مدت کے اختتام سے پہلے امریکا کچھ ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں تک پہنچ جائےگا.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا چین اور لاطینی امریکہ یکجہتی اور تعاون کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے، اسپیکر میکسیکن پارلیمنٹ چین میں طبی آلات کی صنعت کا پیمانہ 1.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپنے جائز حقوق
پڑھیں:
روزی خان بڑیچ کا ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام اٹھا لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پنشن برانچ کے قیام کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، ریٹائرڈ ملازم کو صرف 10 دن بعد تمام پنشن واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ کی جانب سے ریٹائرڈ ملازم کو شیلڈ اور تحفہ پیش کیا گیا، تقریب میں رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی اور دیگر عدالتی افسران نے شرکت کی۔
چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔