’ٹرمپ کا دباؤ: ‘ببی کو چھوڑ دو’ – نیتن یاہو کے مقدمے پر امریکی صدر کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف چل رہے بدعنوانی کے مقدمے پر دوسری بار سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ
ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ اور ایران کے معاملات پر مذاکرات کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو امریکی امداد کے اربوں ڈالرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ ’اسرائیل میں ببی نیتن یاہو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور ایک وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایران کے جوہری خطرے کو ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ شاندار کام کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں:یورپ نے نیتن یاہو کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے اقدام کی حمایت کردی
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’وہ فی الحال حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، جس میں یرغمالیوں کی واپسی شامل ہوگی۔ ایسے میں وزیراعظم کو پورا دن عدالت میں بیٹھنا پڑے، یہ کیسے ممکن ہے؟‘۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کو ’جھوٹا مقدمہ‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایران اور حماس کے ساتھ مذاکرات میں رکاوٹ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’امریکا ہر سال اسرائیل کی حفاظت اور مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ببی کو چھوڑ دو، ان کے پاس اہم کام ہیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی وزیر اعظم امریکا امریکی صدر ایران بدعنوانی صدر ٹرمپ غزہ نیتن یاہو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی وزیر اعظم امریکا امریکی صدر ایران بدعنوانی نیتن یاہو نیتن یاہو کے کے ساتھ
پڑھیں:
ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-13
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈیل ماضی سے مختلف ہو گی، ہم تجارتی ڈیل کے بہت قریب ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی سے ہماری بہترین شراکت داری ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری مرحلہ وار ختم کر رہا ہے، ٹیرف میں کمی لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انہیں پسند نہیں کرتا تاہم وہ جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا، سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کردیا گیا ہے‘ سرجیو گور نے بھارت کے لیے امریکی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام کے صدر کے ترکیے کے صدر اردگان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔شٹ ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، جلد شٹ ڈاؤن ختم ہوجائے گا۔