وزیرِاعظم شہباز شریف کا مصری صدر عبدالفتاح السیسی سےٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی—فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دورانِ گفتگو وزیرِ اعظم نے مصری صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس نے بتایا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے دسمبر 2024ء میں قاہرہ میں ہونے والی ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس کا حوالہ دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کو عید کی مبارک باد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اُس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پیشرفت کے لیے وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور معاونت کے لیے کام کرے گی۔