اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) عالمی بینک نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا ہے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.

2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اگلے مالی سال پاکستان 3.4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا .

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، سیلابی نقصانات سے مالی سال 2025-26 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.

(جاری ہے)

6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے. رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی، چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی، خوراک کی ترسیل متاثر،مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، معاشی ترقی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں اگلے سال ایک فیصد کمی کا امکان ہے، رواں مالی سال غربت کی شرح 44 فیصد اور اگلے مالی سال میں 43 فیصد رہنے کا امکان ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محصولات میں اضافے، اخراجات میں کمی اور زرعی بحالی سے معاشی بہتری ممکن ہے، 5 سالہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت ٹیرف میں کمی سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے برآمدات میں کمی مگر ترسیلات زر اور تیل کی کم قیمتوں سے توازن ممکن ہوگا.                                                                                                        

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رواں مالی سال پاکستان میں عالمی بینک کا خدشہ

پڑھیں:

اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔

وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

ان کاکہنا تھاکہ  عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا  ملک ہے، جو ہماری معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا،آج کی یہ رپورٹ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے اور ہماری ترقی کے سفر کی مظہر ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
  • مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم
  • بلومبرگ کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کا سفر اب رکے گا نہیں: وزیراعظم
  • بلومبرگ کی رپورٹ اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کا سفر اب رکے گا نہیں؛ وزیراعظم
  • ’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم
  • اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم
  • پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ
  • معاشی استحکام کے حکومتی دعوے، لاکھوں پاکستانی غربت کا شکار